Friday, 12 February 2016

Duaa

عطا کر ہمیں تو راہ مستقیم

ہمیں راہ حق پر چلا اے رحیم
ہمیں نیک لوگوں کا رستہ دکھا
کہ جن پر صدا تیرا فضل ہوا
نہ انکی ہوا جن پہ نازل غضب
نہ گمراہوں کی راہ دکھا میرے رب
تیری ہے ہر دم ہمیں لو لگی
نہیں آرزو ہے کسی غیر کی
دے توفیق تو میری اولاد کو
نمازوں سے ہر گزیہ غافل نہ ہو
تو ماں ن باپ کو میرے بخش اے خدا
سبھی مومنوں کو بروز جزا
نہیں شک کہ تو علم الغیب ہے
چھپاتا گناہگار کے عیب ہے
ہمیں بخش بندہ گناہگار ہے
توہی بخشتا ہے کہ غفار ہے

 

 

No comments:

Post a Comment